Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مجھے ہر کام سے پہلے

By: وصی شاہ

مجھے ہر کام سے پہلے
سحر سے شام سے پہلے
یہی اک کام کرنا ہے
تمہارا نام لینا ہے

تمہی کو یاد کرنا ہے

کہ جب بھی درد پینا ہے
کہ جب بھی زخم سینا ہے
غم دنیا سے گھبرا کر
مجھے جب جام لینا ہے
تمہارا نام لینا ہے

تمہی کو یاد کرنا ہے

تمہاری یاد ہے دل میں
کہ اک صیاد ہے دل میں
کوئی برباد ہے دل میں
اسے آباد کرنا ہے
تمہارا نام لینا ہے

تمہی کو یاد کرنا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore