By: محمد مسعود
ایک بار کر کے اعتبار لکھ دو
کتنا ہے مجھہ سے پیار لکھ دو
کٹتی نہیں یہ زندگی اب تیرے بن
کتنا اور کروں انتظار لکھ دو
ترس رہے ہیں بڑی مدت سے
اس بار اپنی محبت کا اظہار لکھ دو
دیوانے ہو جائیں جسے پڑھ کے ہم
کچھی ایسا کلام تم میرے یار لکھ دو
زیادہ نہیں لکھ سکتے تو مت لکھو تم
محبت بھرے لفظ دو چار لکھ دو
ایک بار لکھو محبت ہے مجھے تم سے
پھر یہی جملہ مسعود بار بار لکھ دو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?