Bazm e Urdu - The urdu poetry app

شبِ فراق میں دیتے ہیں روشنی آنسو

By: imran Gohar

نظر میں چھوڑتے جاتے ہیں تِیرگی آنسو
بہے بے مول کیوں جاتے ہیں قیمتی آنسو

رُخِ گلاب سے ٹپکے جو اضطرابی میں
زمین پی گئی وہ سارے شبنمی آنسو

شبِ پونم میں چمکتے ہیں موتیوں کی طرح
شبِ فراق میں دیتے ہیں روشنی آنسو

کوئی بھی حال ہو رہتے ہیں شاملِ موضوع
مزاجِ آدمی کیا ہے خوشی غمی آنسو

بہت چاہا کہ میرا بھید نہ کُھلے اُن پر
بس اُنہیں دیکھ کر بہنے لگے خودی آنسو

ہو اپنےآنسووں سے کیوں نہ رضامند گوہر
کہ میرے حال کی کرتے ہیں راہبری آنسو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore