By: Aamir Shaam Wahid
ہے گنگا جل کا کھیل رچا کب دُھوپ نہیں برسات نہیں
جب ہجر کا چرخہ کات چُکے کیوں وصل کے امکانات نہیں
ہم ننگیء داماں دیکھ چکے ہم تنگیء دوراں دیکھ چُکے
بے خوف و خطر اب جیتے ہیں‘ گو جینے کے حالات نہیں
وہ صبح جو آنے والی ہے‘ وہ صبح بلآخر آئے گی
یہ رات جو ہم پر چھائی ہے یہ رات تو کوئی رات نہیں
وہ شاخ بدن ہر وقت کبھی پھولوں سے لدی جو رہتی تھی
وہ شاخ بدن یوں اُجڑی کہ اک بھی تو سلامت پات نہیں
اک عمر سے کیوں کر لگتا ہے وہ شخص ہے میرے ساتھ کہ جو
اک عمر سے مجھ کو چھوڑ گیا اک عمر سے میرے ساتھ نہیں
کچھ تمہی بتاؤ اے لوگو! اس شہر میں کیا؟ سچ بات کہیں ؟
جہاں جھوٹ کا حاکم حاکم ہے‘ جہاں کچھ پاس جزبات نہیں
ہر صحن انوکھا ماتم ہے ہر آنکھ تماشے سے نم ہے
یہ لوگ یونہی مر جائیں گے گر بدلے کچھ حالات نہیں
یہ جسم سہی بے مول سجن یہ جان تو ہے انمول سجن
جب شام نہیں ہے ساتھ تو پھر تیری بھی کوئی اوقات نہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?