By: Bushra Babar
کشمیر تو بس ہمارا ہے
تم کب تک اس کو چھینو گے
یہ کل بھی صرف ہمارا تھا
یہ آج بھی صرف ہمارا ہے
کچھ تو خدا کا خوف کرو
کچھ تو ہم پر رحم کرو
یہ صدیوں کی غلامی ہے
اِسے اب تو کچھ کم کرو
یہ ظلم کب سے جاری ہے
اور کب تک خون بہاؤ گے
اس ظلم کو بس اب ختم کرو
اس خون کو بس اب صاف کرو
تم کب تک رِدائیں چھینو گے
اور کتنی گودیں اجھاڑو گے
بس ماؤں پر اب رحم کرو
اب تو یہ جہالت کم کرو
تم کتنوں کو اور مارو گے
اور کتنوں کو رولاؤ گے
اتنی قیمتی جانیں ہیں
انہیں اب تو نہ ضائع کرو
کچھ تو تم بھی حیاکرو
جتنے چاہو شہید کرو
اب اتنا بس تم یاد کرو
کشمیر تو بس ہمارا ہے
تم کب تک اس کو چھینو گے
یہ کل بھی صرف ہمارا تھا
یہ آج بھی صرف ہمارا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?