By: dr.zahid sheikh
کیسے ہو اعتبار عدو تیرے پیار پر
ہوتا بھی ہے گماں کبھی غنچے کاخار پر
دل میں چھپی خلش توہےچہرے سے ہی عیاں
نقلی سا مسکراتے ہو تم اپنی ہار پر
یہ رہنما ہیں یا کہ لٹیرے ہیں ملک کے
نطریں جمائے بیٹھے ہیں سب اقتدار پر
اس نے مرے عدو پہ مرے راز کھول کر
کاری ضرب لگائ مرے اعتبار پر
گدھ اور شیر دونوں کے کھانےمیں فرق ہے
رکھ نہ نظر تو اوروں کے مارے شکار پر
کیسے گزارتےہیں بھلا زیست پوچھیے
جن کا گزر ہے مانگ کےوہ بھی ادھارپر
جب روح پر خزاں ہوتو لحجہ بھی خار خار
ہونٹوں پہ پھول کھلتے ہیں دل کی بہار پر
برسات کی یہ رات گزر جائے نہ کہیں
ملہار کے سروں کو بجاؤ ستار پر
زاہد جو مشکلات ہیں کردے گا ھل انھیں
کامل یقین ہے مجھے پروردگار پر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?