By: zahida ali
گناہوں کی دلدل میں دھنس گیا ہوں میں
تیرے کرم کی ہی آس ہے رکھی میں نے
تو ہی بخشے گا اے میرے مولا
ساری عمر تو گمراہی میں گنوا دی میں نے
دنیا کی سازشوں میں گھر گیا ہوں
تیرے پناہ کی طلب ہے کی میں نے
کس سے کہوں کوئی سننے والا نہیں
تجھ سے ہی دوا درد کی ہے مانگی میں نے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?