By: SHABEEB HASHMI
پہچان تیری بھولے نظر کا قصور ھے
جلوہ تھا جس پہ چھایا وہ کوہ طور ھے
آگاہیوں سے ھوتا پیغام مجھ تک پہنچا
میں اس پہ نہ پہنچ پایا یہ میرا قصور ھے
پچھتاؤں کے سفر میں جس کو نہ پا سکا
میری زندگی میں وہ لمحہ آیا ضرور ھے
میری زندگی کا مقصد بس تجھ سے لو لگانا
میرے ھونٹوں پہ ہر دعا میں تیرا سرور ھے
ہیں سب رکوع اور سجدے تیری ہی بندگی میں
میری سب نمازوں اور قرآن میں تیرا ظہور ھے
یہ چاند اور یہ سورج کر رھے ہیں تیری پوجا
ہر صبح میں روشن تیرے جلوں کا نور ھے
شبیب ھے خطا کا پتلا پر تجھ سے اسکا ناطہ
اسکی ہر خوشی کا لمحہ تجھ سے معمور ھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?