By: M.ASGHAR MIRPURI
کیا ہوا جو وہ دیتے ہمیں دیدار نہیں
ہم بھی ان کی دید کے بیمار نہیں
جو برے وقت میں تنہا چھوڑ جائیں
ہم ایسے بے وفا یار نہیں
وہ ایک بار کوشش کر کے تو دیکھیں
ہمارے شہر میں آنا کوئی دشوار نہیں
اسے پیار کرنا میری مجبوری ہے
اس دل پہ مجھے کوئی اختیار نہیں
میں کیا جانوں یہ چاہت کیا ہے
میرا دل کسی کی محبت میں گرفتار نہیں
مغرور لوگ مجھے نہیں بہاتے
مجھے ایسے لوگوں سے سروکار نہیں
کبھی اپنے اصغر کو ملنے چلے آؤ
ہمارے راستے میں کوئی دیوار نہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?