Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وقت کے ہاتھ سے گزرے ہوئے لمحوں کی طرح

By: سید عقیل شاہ

وقت کے ہاتھ سے گزرے ہوئے لمحوں کی طرح
بھول جاؤ گے مجھے تم بھی تو لوگوں کی طرح

راہ میں ہر کسی پتھر کو نہ ٹھوکر پہ رکھو
کچھ پڑے سنگ بھی ہوتے ہیں نگینوں کی طرح

جسم ہلکان ہو زخموں سے تو ایسا بھی نہیں
خون بہہ سکتا ہے آنکھوں سے بھی اشکوں کی طرح

بوجھ پر بوجھ اُٹھائے ہوئے آ نکلے ہیں
کہیں بے سمت بھٹکتے ہوئے اونٹوں کی طرح

عمر گزری ہے کسی دھوپ کی حدت میں عقیلؔ
دشت کی ریت پہ جلتے ہوئے پودوں کی طرح
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore