Bazm e Urdu - The urdu poetry app

گِر جائیں زمیں پہ تو سنبھالے نہیں جاتے

By: lost soul

گِر جائیں زمیں پہ تو سنبھالے نہیں جاتے
بازار میں دُکھ درد، اُچھالے نہیں جاتے

جاتے نہیں صحراؤں کو ہم عشق گرِفتہ
جب تک دلِ مجنوں کی دُعا لے نہیں جاتے

اب مجھ سے اِن آنکھوں کی حفاظت نہیں ہوتی
اب مجھ سے تِرے خواب سنبھالے نہیں جاتے

آنکھوں سے نکلتے ہو، مگر دھیان میں رکھنا
تم ایسے کبھی دل سے نکالے نہیں جاتے

ایسا بھی نہیں، چھوڑ کے جاتے نہیں خُوباں
جاتے ہیں، مگر، لوٹنے والے نہیں جاتے

جنگل کے یہ پودے ہیں اِنہیں چھوڑ دے نیئر
غم آپ جواں ہوتے ہیں، پالے نہیں جاتے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore