By: Dr. Khurshid Ahmed Bazmi
چشم و رخسار کو جلا ڈالا
تم نے اشکوں میں کیا بہا ڈالا
گفتگو ایسی تو نہ تھی تیری
آج لہجے میں تم نے کیا ڈالا
چہچہاتا تھا جو ترے دل میں
وہ پرندہ بھی کیا اُڑا ڈالا
شکریہ تیرے اک تبسم کا
تم نے ظالم ہمیں رُلا ڈالا
یاد رکھنے کے سو بہانے تھے
تم نے اک بات پر بھلا ڈالا
ہم نے اک چاند کے تعاقب میں
اپنا سورج کہیں گنوا ڈالا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?