By: AzharM
ہجر کم بخت جو آیا ہے تو ٹل جائے گا
دل کو اک وہم کہ صدیوں میں یہ پل جائے گا
دل نے پھر سوچ لیا ہے کہ جُدا ہونا ہے
اشک پھر آنکھ سے نکلے گا مچل جائے گا
بچپنا آج بھی منقوش ہے دیواروں پر
دل کسی اور کھلونے سے بہل جائے گا
تُم سہولت ہی سے دینا شب ہجراں کی خبر
دل میں پارہ سا ہے، پہلو سے نکل جائے گا
اُس کی آنکھوں کے سحر سے ہو نکلنا اظہر
ہاں یہ ممکن ہے تو کیا دل سےبھی چھل جائے گا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?