By: UA
خالی ذہن میں ----- تیرا تصوّر لئے ہوئے
بیٹھے ہیں خالی گھر، دیوار و در لئے ہوئے
گم صم وجود ----- روح میں شرر لئے ہوئے
اب تک تمہاری بات ----- کا اثر لئے ہوئے
موجِ صبا سے ہاتھوں ہاتھ تھام لیتے ہیں
آتی ہے جب تیری مہک صر صر لئے ہوئے
سوئے ہیں لاشعور میں اَن دیکھے مناظر
خوابوں میں کھینچتے ہیں در بدر لئے ہوئے
ہرشے سے بے نیاز دِل کی حسرتیں ہوئیں
آنچل تمہاری یاد کا ----- سر پر لئے ہوئے
خالی ذہن میں ----- تیرا تصوّر لئے ہوئے
بیٹھے ہیں خالی گھر، دیوار و در لئے ہوئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?