Bazm e Urdu - The urdu poetry app

امتحاں حب کا لیا جا سکتا ہے

By: ناصر دھامسکر-مجگانوی

امتحاں حب کا لیا جا سکتا ہے
درد پر مرہم رکھا جا سکتا ہے

ہچکچاہٹ کیسی ہے یہ رہن میں
سعی سے لیکن ہٹایا جا سکتا ہے

ہو میسر منزل چاہت کی جب
راحتوں سے دل بھرا جا سکتا ہے

بھول جائے کیوں جفاؤں کو بھلا
چپ مگر کس سے رہا جا سکتا ہے

باقی کچھ آرام بھی ہے پہلے سا
غم کو بھی کیسے دبایا جا سکتا ہے

آئیں گر ناصر ڈگر مشکل بڑی
ایک موقع اور دیا جا سکتا ہے
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore