By: muhammad nawaz
مرے ان خواب خیالوں سے دوستی کر لو
وقت کے ریشمی گالوں سے دوستی کر لو
دل بہل جائے گا اتنی بھی پریشانی کیا
یاد کی دلنشیں چالوں سے دوستی کر لو
ہے عجب بات کہ ناصح بھی یہی کہتا ہے
زندگی قید ہے تالوں سے دوستی کر لو
عین ممکن ہے جوابات تیرے تابع ہوں
سوچ کے سارے سوالوں سے دوستی کر لو
خود بخود آ کے سمائے گا متن سینے میں
عشق کے چیدہ حوالوں سے دوستی کر لو
فیض یابی تو واسطوں سے بھی پہنچتی ہے
چاند گر نہ سہی ہالوں سے دوستی کر لو
ہائے اس دشمن کردار کا یہ فرمانا
بیچ گرداب کے جالوں سے دوستی کر لو
تمہارے لفظ محبت کا درس دیتے ہیں
آج ہی زہر پیالوں سے دوستی کر لو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?