By: UA
وہ ہر وقت ہنستی رہتی ہے
کتنی خوش قسمت ہے وہ
اَس کے لبوں پہ
ہمیشہ مسکان رہتی ہے
کتنی ہنس مکھ ہے وہ لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
پتہ نہیں کیوں
اَس کی آنکھیں اداس رہتی ہیں
اس کی آنکھوں میں نمی ہے
لیکن اس کی آنکھوں میں
کوئی پیاس رہتی ہے
ایک دن بس یونہی
میں نے اَ س سے پوچھ لیا
تَم کتنا ہنستی کتنا ہنساتی ہو
کبھی نہیں روتی
ہمیشہ مسکراتی ہو
لیکن ناجانے کیوں
تمہاری آنکھیں اداس رہتی ہیں
کس چیز کی کمی ہے تمہیں
کس شے کی تلاش رہتی ہے
کیوں تمہاری مسکراہٹ میں
اداسی جھلکتی رہتی ہے
کوئی مسئلہ ہے
کوئی پریشانی ہے
مجھے بتاؤ۔۔۔!!!
کیا تمہاری کہانی ہے
بہت برسوں کی بات ہے
ہم بہت غریب تھے
لیکن بہت خوشحال تھے
اور آج کی بات ہے
ہم بہت خوشحال ہیں
لیکن ہم کنگال ہیں
کیونکہ ٹھنڈی چھاں نہیں
ہمارے پاس “ماں“ نہیں
آج پہلی بار اس نے
ضبط کی چادر کھو دی
اس نے کہا اور رو دی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?