By: MARIA RIAZ GHOURI
میں محبت کی دنیا سے دور رہتی تھی
نادانی کے شوخ عالم میں جیتی تھی
پرندوں کا جوڑا دیکھ کر ہنس کر اڑا دیتی تھی
تیتلی کو پکڑ کر گھنٹوں مٹھی میں بند رکھتی تھی
گلاب کے پھول کو شاخ سے جدا کر کے پتی پتی بکھیر کر ہوا میں ملاتی تھی
دو دلوں کو اظہار محبت کرتا دیکھ کر افسانے کا نام دیتی تھی
چاند ستاروں کی راتوں کو تارے گن گن کر رات گذارتی تھی
اپنے دل کو محض بچے کی طرح رکھتی تھی
بات بات پہ نئی کہانی گھڑتی تھی
بہت ہنستی تھی
شام کو گلی کی سہیلیوں کے ساتھ کھیلا کرتی تھی
اجنبیوں سے بات کرتے ڈرتی تھی
شہزادہ شہزادی کی کہانی کو پڑھ کر تصویروں میں دیکھ کر خوش ہو جاتی تھی
میں اک نادان لڑکی تھی
پتا نا چلا کب محبت نے دل پہ ڈیرا جما لیا
خیالوں کے اجنبی نے اپنا چہرہ دکھا دیا
پتا نا چلا کب تنہائیوں سے طویل گفتگو کا سلسلہ بنا لیا
کب ریت پہ محبت کا گھر سجا لیا
میں تو اک نادان لڑکی تھی
کیوں محبت نے مجھے اپنا بنا لیا؟
کیوں میں نے اس شخص کو نگاہوں میں سما لیا؟
لاحاصل محبت پہ جیون لٹا دیا
پتا نا چلا
مجھے کب محبت نے اپنا بنا لیا
کب میرے دل نے اس اجنبی کی بانہؤں میں سہرا سجا لیا
کب دن گذرے کب رات گذری پتا نا چلا
کب اس اجنبی نے خود کو صبا سا بتا دیا
اک ہوا کے جھو نکے نے وجود میرا ہلا دیا
پتا نا چلا
کب محبت نے اپنا بنا لیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?