By: KHAN
وہ جو ہم پہ یوں مہربان نظر آتے ہیں
چھوڑ کر جانے کے امکان نظر آتے ہیں
بڑھ رہی ہیں جو عنایات تمہاری ہم پر
ان سے ہم اور پریشان نظر آتے ہیں
ہے ہمیں خوف سکوں سے بھی تمہارے کہ ہمیں
بحر خاموش میں طوفان نظر آتے ہیں
ہم نے ماتھے پہ شکن جب سے تمہارے دیکھی
ہم کو سب چہرے پریشان نظر آتے ہیں
ہے انہیں فکر زمانے کی سبھی کا ہے خیال
اور مرے حال سے انجان نظر آتے ہیں
دیکھ کر ہم کوچراتے ہو جو نظریں ہم سے
یہ محبت ہی کے امکان نظر آتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?