By: MeeR Hassan Khoso
جنون_دل نہیں بدلا
ستمگر بھی نہیں بدلا
یہی دنیا کا چرخہ ہے
یہ چکر بھی نہیں بدلا
یہاں مقتول کا چہرہ بدلتا روز ہے لیکن
نہیں بدلا تو قاتل اور خنجر بھی نہیں بدلا
سبھی سفاک لہروں کی ہے کوشش راستہ بدلوں
مگر میں نے یہ کشتی یہ سمندر بھی نہیں بدلا
یہاں موسم بدلتے ہیں یہاں چہرے بدلتے ہیں
میں اپنے آپ کو لیکن بدل کر بھی نہیں بدلا
نہ میں رستہ بدلتا ہوں نہ میں واپس پلٹتا ہوں
گراتا روز ہے مجھکووہ ٹھوکر بھی نہیں بدلا
میں جیسا ہوں میں ویسا ہوں سبھی کےسامنے ہی ہوں
میں اندر سے نہیں بدلا میں باہر بھی نہیں بدلا
کبھی جو دل بدل پایا تو دلبر بھی میں بدلوں گا
ابھی دل بھی نہیں بدلا تو دلبر بھی نہیں بدلا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?