By: faheem ur rehman faheem
حضور سب سے اُونچا مقام آپ کا
نام لیتا ہوں میں صبح و شام آپ کا
آپ محبوب ِ رب آپ خیرالبشر
بلند مرتبہ ہے خیرالعنام آپ کا
کیا عرب کیا عجم کیا شمال و جنوب
ساری دنیا میں پھیلا پیام آپ کا
موجود تھے وہاں سارے نبی
کوئی بن نہ سکا پر امام آپ کا
کافر بھی کہتے ہیں صادق، امین
اور عزت سے لیتے ہیں نام آپ کا
موسٰی تو جاتے تھے کوہِ طور پر
ہوا عرش پہ خدا سے کلام آپ کا
توفیقِ خدا سے ہوئی نعت فہیم
در پہ حاضر بھی ہو اب غلام آپ کا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?