By: Mubeen Nisar
درد بن کے رگ جاں میں رہتے ہو
میری آرزو کے جہاں میں رہتے ہو
یاد آنے والے کبھی بھول بھی جاوٴ
میرے حافظے کے امتحان میں رہتے ہو
سورج کی طرح مجھ میں ڈوب جاتےہو
چاند بن کے ستاروں میں مسکراتےہو
تنہائی اتنی ہے کہ کہیں نہیں ہو
پاس اتنےہو کہ کہیں نہیں جاتے ہو
یاد کا حسن بھی کیا عجیب ہے
جتنے دور جاتےہو اتنے قریب آتے ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?