By: افضال فردوس
ڈوب گیا ہے ایک ستارہ آنکھوں میں
ٹھہر گیا ہے نقش تمہارا آنکھوں میں
پتھرائی ہیں آنکھیں غم کی شدت سے
رکا ہوا ہے موسم سارا آنکھوں میں
وہ لوگوں کے ساتھ ہنسی میں شامل تھی
پھیل گیا لیکن مسکارا آنکھوں میں
میں نے اس کی آنکھوں میں چہرہ دیکھا
اس نے اپنا روپ سنوارا آنکھوں میں
بہت دنوں سے ہم کو نیند نہیں آئی
تم نے کیسا خواب اتارا آنکھوں میں
چاروں جانب پانی کی پہنائی ہے
کہیں نہیں ہے کوئی کنارا آنکھوں میں
لیے ہوئے پھرتا ہوں ایک زمانے سے
تیرے چہرے کا لشکارا آنکھوں میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?