By: درخشندہ
سنوارتے سنوارتے زلف تیری
خود الجھ کر رہ گیا ہوں میں
بناتے بناتے تصویر تیری
بیرنگ وبےذوق ہو گیا ہوں میں
یہ کس مقام پر آ گیا ہوں میں
یہ کیا سے کیا ہو گیا ہوں میں
مناتے مناتے تم کو تم سے
خود روٹھ کر رہ گیا ہوں میں
لکھتےلکھتے قصیدے تیرے
خود سیاہی بنکربکھر گیا ہوں میں
یہ کس مقام پرآ گیا ہوں میں
یہ کیا سے کیا ہوگیا ہوں میں
تعریف اور کیا کروں تیری
لفظوں میں گم ہوگیا ہوں میں
یہ کیسی تپسیا ہے میری
خواہش پر اپنی نادم ہوگیا ہوں میں
یہ کس مقام پر آ گیا ہوں میں
یہ کیا سے کیا ہوگیا ہوں میں
نہ رہی وفا کی تمنا باقی
مقام کیا نام ہی بھول گیا ہوں میں
دعا میں اپنی کیا مانگوں تیرے لیے
خود دعا کا طالب ہوکررہ گیا ہوں میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?