By: وشمہ خان وشمہ
زندگی سے جو ہو پیار آجاؤ
عشق میں بھی ہو اعتبار آجاؤ
ان سے لاکھوں فریب کھا ئے ہیں
پھر بھی ہم کو ہے انتظار آجاؤ
محبت گل تمھیں مبارک ہو
ہم کو کانٹوں سے حصا ر آجاؤ
ہم نے پایا ہے ظرف پروانہ
جلنے والوں سے غمگسار آجاؤ
ہے پتہ تم کبھی نہ آؤ گے
پھر بھی تم کو ہے اختیار آجاؤ
وہ جو دبکے ہیں آستینوں میں
موقع ملتے ہی کرتے وار آجاؤ
ہم بھی رکھتے ہیں جیب میں تسبیح
رات دن کرتے ذکر یار آجاؤ
ان سے فرصت ملی تووشمہ کو
اور کچھ ان کو کارو بار آجاؤ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?