By: ISHTIAQ KAZMI
آنکھیں آنکھیں قرار آنکھیں ہیں
دل جگر آر پار آنکھیں ہیں
حسن و رعنائی اور کیا کہنا
تیری صورت بھی یار آنکھیں ہیں
بارہا دل کو توڑ کر دیکھا
بارہا بار بار آنکھیں ہیں
بے قراری میں بھی قرار آئے
منتظر انتظار آنکھیں ہیں
ہر ادا کی طرح یہ بھاتی ہیں
ہائے تیری فنکار آنکھیں ہیں
غم کی شمعیں بجھ گئیں ساری
بن گئی روزگار آنکھیں ہیں
دل کی وادی میں دلکشی کے لیے
گل و خوشبو بہار آنکھیں ہیں
زندگی کا وجود ہیں آنکھیں
موت کا تختہ دار آنکھیں ہیں
اک غموں کا وسیع سمندر ہیں
خوشی کا اظہار آنکھیں ہیں
اشتیاق تو نے ڈوب کر بھی نہ جانا
تیرا اب بھی اعتبار آنکھیں ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?