Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مہنگائی

By: Jigar Sardar Garhi

 (میمنی سے ترجمہ)

سَستا زمانہ چلا گیا آگئی مہنگائی
رات اور دِن ہے کمانا پھر بھی ہے خواری

آج آٹے کے دام میں اِضافہ ہوا ہے
اُسکے بعد دودھ اور چینی کی ہے باری

بِل حد سے زیادہ اور اسکول کی فیسں بھی دیں
تعلیم کچھ بھی نہیں اور بستے یونہی ہیں بھاری

ساس اور بہو کے روز کے جھگڑے
کہتے ہیں پھر بھی ساس ہی ہے بیچاری

سِیاست کی اُکھاڑ پَچھاڑ بھی ہے جاری
آج تمہاری تو کل ہے ہماری باری

چوری اور لُوٹ مار ہے پورے عروج پر
نُقصان وہی اٹھاتا ہے جیب جس کی ہے بھاری

میں کیا بات کروں ’جِگر‘ دُنیا کی
آپ اچھے ہیں تو دُنیا بھی اچھی ہے ، ساری


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore