Bazm e Urdu - The urdu poetry app

آباد شہرِ دِل کی بستی تیری چشمِ کرم سے ہے

By: Johar Mumtaz

آباد شہرِ دِل کی بستی تیری چشمِ کرم سے ہے
میرے جسد میں جاں تیرے حکم سے ہے

جہاں بھی گیا ہوں تیرے ذکر سے سامنا ہوا
یہ دھڑکن، یہ سانس، یہ وجود تیرے دم سے ہے

سمندر کبھی الگ ہو نہیں سکتا اپنے ساحل سے
رشتہ ایساکچھ تیری یاد کا میری بزم سے ہے

جو دکھ میں سکھ اور سکھ میں دکھ دیتا ہے مجھے
میرا تعلق ایسے مہربان اور بے رحم سے ہے

کیسے ٹوٹے گا بھلا جوہؔر کا ساتھ تجھ سے
میرا اور اُس کا رشتہ تو سات جنم سے ہے
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore