By: اےبی شہزاد
پیار کرنے کی خطا ہو جائے
عمر بھر چاہے سزا ہو جائے
کام آؤں میں سبھی لوگوں کے
کاش مجھ سے یہ بھلا ہو جائے
کرنی بیٹے کی ابھی ہے شادی
فرض جلدی سے ادا ہو جائے
سوچ کر رکھنا قدم پڑتا ہے
کوئی مجھ سے نہ خفا ہو جائے
جی نہیں سکتا بنا اس کے میں
پیار بے لوث وفا ہو جائے
بات کیسے میں بتاؤں دل کی
یار میرا نہ جدا ہو جائے
ساتھ ہر وقت رہے میرے وہ
میرے حق میں بھی دعا ہو جائے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?