Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جب سے ہم ان کے ہم قدم ہوئے

By: Jamil Hashmi

جب سے ہم ان کے ہم قدم ہوئے
نہ جانےکیسے کیسے ستم ہوئے

نہ کوئی رستہ ہے نہ منزل کا نشان
عجب گھڑی ہمارے مقدر رقم ہوئے

ہر سمت سے ہوا رستے روکتی رہی
ارادے پھر بھی ہمارے کم نہ ہوئے

رپوش ہو گئے جو کبھی آباد تھے
وہ گھر صف ہستی سے ایسے گم ہوئے

تڑپتے رہے ان کی یاد میں عمر بھر ہم
داغ دل پکھل کر آنکھوں کا نم ہوئے

ان کے ستم یاد ہیں ہمیں ایک ایک
ہم پھر بھی ان کے مزاہم نہ ہوئے
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore