Bazm e Urdu - The urdu poetry app

بزم سخن میں بم کی افواہ کے بعد کا منظر۔۔وار اگینسٹ ٹیررزم

By: muhammad nawaz

صحراؤں کو غاروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
گلفام بہاروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
بے انت کناروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
انمول اشاروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
ریشم سے نظاروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
رم جھم سے سہاروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
گلیوں کو چوباروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
شاعر سبھی یاروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
کلیوں کو شراروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
قولوں کو قراروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
سب عشق کے ماروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
سب تیز طراروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
نقشوں کو نگاروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
سب دل کے بیماروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
لفظوں کے پکاروں کو وہیں چھوڑ کے بھاکے
بحروں کے بخاروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
رنجور دیاروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
سب عرض گزاروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
واہ واہ کی پکاروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
سب پھولوں کے ہاروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
پانوں کو چھوہاروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
سو سو کو ہزاروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
منصف کو معیاروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
تقدیر کے دھاروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
قصوں کی مہاروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
نقدوں کو ادھاروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
جرات کو جراروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
یلغار کو واروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
کوچوں کو بازاروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
چھتوں کو دیواروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے
المختصر بم کی ابھی افواہ ہی اڑی تھی
سب چاند ستاروں کو وہیں چھوڑ کے بھاگے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاعر حضرات اس خیالی منظر کو حوصلے سے تصور کریں ۔۔۔ضعف قلب کی حالت میں ایسی خوناک شاعری پڑھنے اور ایسے مشاعروں میں جانے سے پرہیز کریں جہاں سیکورٹی کا خاطر خواہ یا خواہ مخواہ انتظام نہ ہو ۔۔۔ بزم سخن کو افواہ ساز عناصر کی پہنچ سے دور رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منجانب : ادارہ تحفظ شعری حیات و مخولیات و انسداد افواہ سازی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore