By: zahida ali
بہار آئی ہے آؤ گلشن چلیں
خوشیاں سمیٹنے دامن چلیں
جا بہ جا پھول کھلے ہیں
ہنس ہنس کے اک دوسرے کو دیکھتے ہیں
بکھرے ہیں یہاں رنگ کئی
کہیں نیلا کہیں پیلا کہیں گلابی سرمئی
تتلیاں خوشی سے جھومتی پھرتی ہیں
ہنس ہنس کے پھولوں سے بات کرتی ہیں
بھنورے دیوانہ وار ان کو چومتے ہیں
ان کے اس پیار پہ پھول شرماتے ہیں
کیا کیا بتاؤں گلشن میں کیا رونق تھی
ہر اک کے چہرے پہ عجب رونق تھی
لوٹی جب تو دل سرشار تھا
دل میں بس پیار ہی پیار تھا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?