By: purki
ہم ہرگز اپنی مرضی سے یہاں نہیں آئے
جو لوگ اس کے ذمہ دار تھے وہ گزر گئے
با اختیار ہوتے تو یہاں کبھی نہ آنکھ کھولتے
دل چاہتا ہے کسکا موت سے پہلے مر جائے
قتل گاہ بنا دیا ہے میری ارض پاک کو
ترس رہا ہے انساں امن و سکوں کو
جو با اختیا رہیں انہیں اسکی فکر نہیں
جو بے اختیار ہیں انہیں اپنا ہوش نہیں
جو مار رہے انہیں مارنے کا ڈر نہیں
جو مر رہے ہیں انہیں اسکی خبر نہیں
ہر طرف بیواؤں یتیموں کی آہ ہے
زخموں سے چور چور اور کراہ ہے
کب تک یہ خون ناحق بہتا رہے گا
کب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا
بے گناہ خوں کے اے زمہ دارو
حشر میں کیا منہ دکھاؤگے اللہ کو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?