By: UA
پسِ نقاب دو آنکھیں
ہوئیں سراب دو آنکھیں
نظر نظر میں سوال کرتی
ہیں لاجواب دو آنکھیں
خیال مہکا ہے جنکے دم سے
کوئی گلاب دو آنکھیں
اٹھیں، ملیں اور جھک گئیں
رخِ حجاب دو آنکھیں
پِلادے ساقی وہی پرانی
ہمیں شراب دو آنکھیں
جھلک دَکھا کے ہوا ہوئیں
کہیں جناب دو آنکھیں
عظمٰی تیرے سوالوں کے
سبھی جواب دو آنکھیں
پسِ نقاب دو آنکھیں
ہوئیں سراب دو آنکھیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?