Bazm e Urdu - The urdu poetry app

زندگی تو رواں رہتی ہے ۔۔۔ برسر ِامتحاں رہتی ہے

By: Ibn.E.Raza

زندگی تو رواں رہتی ہے
برسر ِامتحاں رہتی ہے
کون کہتا ہے کٹتی نہیں
زندگی کبھی رُکتی نہیں
دن نکلتا ہے شام ہوتی ہے
کب رات دن میں ڈھلتی نہیں
کسی بےنام منزل کی سمت
راہگزر لے جاتی ہے ہمیں
سوغات ٹوٹے رشتوں کی
جاتے ہوئے دے جاتی ہے ہمیں
کبھی موڑ ایسا بھی آتا ہے
کہ جی چاہتا ہے
زندگی یونہی ٹھہر جائے
یہ جو لمحہ ہے روبرو
بار بار لوٹ کر آئے
ایسا مگر ہو سکتا نہیں
دل کیوں یہ مان لیتا نہیں
زندگی تو رواں رہتی ہے
برسر ِامتحاں رہتی ہے
کون کہتا ہے کٹتی نہیں
زندگی کبھی رُکتی نہیں
تم نہ سوچو کہ نہ جی پاؤ گے
ہم نہ ہونگے تو کہاں جاؤ گے
کس سے کہو گے دل کی باتیں
کیسے کٹیں گی کالی راتیں
انہیں سوچوں کی آغوش میں جا کر
چپکے سے سو جاؤ گے
جب آنکھ کھلے گی دن میں تیری
نہ دل میں ہوگی یاد میری
خزاں کی رُت کو جانا ہوگا
بہار کو پھر سے آنا ہوگا
نئے گُلوں کی خوشبوؤں میں
نئی اُمنگوں آرزؤں میں
پت جھڑ کے دن کہاں یاد رہیں گے
انہیں رستوں پہ نئے لوگ ملیں گے
پرانے قصے ، پرانی باتیں
دور کہیں رہ جائیں گے
گئے دنوں کی بستی میں
کسی بھولے بھٹکے پنچھی کا
بکھرا ہوا نشیمن دیکھو گے
تو کچھ دیر کو شاید سوچو گے
کوئی کبھی تھا آباد یہاں
نہیں جسکا اب کوئی نام و نشاں
یہی سوچتے سوچتے چند لمحے
آگے کو بڑھ جاؤ گے
زندگی تو رواں رہتی ہے
برسر ِامتحاں رہتی ہے
کون کہتا ہے کٹتی نہیں
زندگی کبھی رُکتی نہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore