By: Nasir Rizvi
اسے اپنی نہیں مییری پڑی تھی
وہ کمسن تھی مگر کتنی بڑی تھی
اَدھر سارے زمانے صف بہ صف تھے
اِدھر تنہا ہی وہ جم کر کھڑی تھی
اَسے عادت نہیں تھی دشمنی کی
میری خاطر وہ کس کس سے لڑی تھی
ہمیشہ ساتھ وہ میرے کھڑی تھی
کوئی جب آزمائش کی گھڑی تھی
میرے جرم محبت میں تھی شامل
سزا بھی جرم کی کتنی کڑی تھی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?