Bazm e Urdu - The urdu poetry app

پیار کرنے کے تم ہی ہو قابل

By: Sara Afzal

ہے تسلی کہ رازدان ہو تم
میرے ہو مجھ پہ مہربان ہو تم

یہ سوچ کرملی بہار مجھے
میری الفت کے قدردان ہو تم

دونوں میں فرق ہے تو بس اتنا
میں زمیں اور آسمان ہو تم

میں نے دیکھا قریب آ کے تمہیں
اس جہاں میں نیا جہان ہو تم

پیار کرنے کے تم ہی ہو قابل
پیار پر میرے کیوں حیران ہو تم

تم پہ مجھکو بڑا بھروسہ ہے
میری الفت ہو میرا مان ہو تم

کیسے تم بن رہے بھلا سارہ
میرا سب کچھ ہو میری جان ہو تم


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore