By: Santosh Gomani
زندگی سے لڑنا ہمارے بس میں نہیں ہے شاید
دکھ سہکر مسکرانا ہمارے بس میں نہیں ہے شاید
بلا سبب کا گذر بھی واجب ہے خود کیلئے
جیون کو معنیٰ دینا ہمارے بس میں نہیں ہے شاید
غل گپاڑے کی ہے دنیا اور ہم نے غالب اختیار پالیئے
تاسفوں کو مرہم دینا ہمارے بس میں نہیں ہے شاید
وہ تنقید اور نصیحتیں ضیافت میں بدل گئی ہیں
اب مۂ نوشی سے نکلنا ہمارے بس میں نہیں ہے شاید
اپنے وجود کی مَٹی کا بھاؤ تو قابل رحم ہے دوست
اُسے مقدس بنانا ہمارے بس میں نہیں ہے شاید
حیات کی قابل تعظیم رسمیں زنگ آلودہ ہوگئیں
اب ضرب المثل بننا ہمارے بس میں نہیں ہے شاید
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?