Bazm e Urdu - The urdu poetry app

محبت کرنے والے انسان

By: M.Asghar

جو محبت کرنے والےانسان ہوتے ہیں
ایسے لوگ انسانیت کی پہچان ہوتے ہیں

اپنے پیاروں کو رب آزماتا رہتا ہے
ان کی زیست میں کڑے امتحان ہوتے ہیں

کئی انسانوں کے کام دیکھ کر یوں لگتا ہے
کہ جیسے کچھ لوگ اولاد شیطان ہوتے ہیں

جن کے اپنے دل میں کھوٹ ہوتا ہے
وہی دوسرے لوگوں سے بدگمان ہوتے ہیں

دور ہوتے ہوئے بھی دل میں بسے رہتے ہیں
دنیا میں کچھ ایسے پیارے انسان ہوتے ہیں
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore