Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اکہترواں جشنِ آذادی مبارک ۔ پاکستان، سازشیں ( دیپ)

By: Ahber Chishti

راستے ممکن ہیں تُجھے پھر سے وہاں لے جائیں
جس جگہ ظلم کے سائے میں اِک چراغ تھا وہ
جس جگہ تُو نے کسی روشنی کو روندا تھا
جس جگہ پھول بھی مسلے تھے تُم نے پاؤں سے
وہ گلستانِ وطن جو تیرا گھروندا تھا
راستے ممکن ہیں تُجھے پھر سے وہاں لے جائیں
جس جگہ پہ ہے لہو قوم کی وفاؤں کا
جس جگہ بوریا ہے آج بھی جفاؤں کا
میرے بوڑھے اسی مٹی کے تلے دبتے رہے
میرے جوان بھی دھرتی کے لئے کٹتے رہے
ٓآج پھِر تُو نے اس زمین پر وہ کام کِیا
بناکے سازشیں حقیقتوں کا نام دِیا
راستے ممکن ہیں تُجھے پھر سے وہاں لے جائیں
جس جگہ تیری طبیعت نے تُجھ کو روکا تھا
تیرے ضمیر نے بے چارگی میں ٹوکا تھا
تُو بے ضمیر رہا دشمنوں کو ہاں کردی
سِتم ظریفی زمانے میں یوں عیاں کردی
یہ تیرا ظلم بھی تیری طرح کھلونا ہے
تُجھے عہبر رہِ حساب پیش ہونا ہے
راستے ممکن ہیں تُجھے پھر سے وہاں لے جائیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore