By: Jamil Hashmi
ان سے چاہت کے گلے شکوے رہتے ہیں
وہ تو ہماری سانسوں میں چلتے رہتے ہیں
ان کی باتوں کا اثر رہتا ہے ہم پر
ہم وہی کرتے ہیں جو وہ کہتے رہتے ہیں
زندگی کا بھنور انہی کے گرد گھومتا ہے
ہم ان کے نام کی مالا جپتے رہتے ہیں
ہم ان کے لئے غزلیں لکھتے ہیں
لوگ ہمیں شاعر کہ کر پکارتے رہتے ہیں
ہماری باتوں کو شاید پیار کہتے ہیں
ہم یہ باتیں بار بار کرتے رہتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?