By: Siddique Prihar
وفاؤں کے پیکرصداقتوں کے امین صدیق ہیں بالیقین
ہمیشہ تک ہیں نبی کے ہم نشین صدیق ہیں بالیقین
ملاہے رتبہ اعلیٰ جنہیں،خلق،اولیاء، شہداء سے
افضل بشر ہیں بعد انبیاء ومرسلین صدیق ہیں بالیقین
مانگانہیں ثبوت نبوت کوئی ایمان لانے سے پہلے
تھاجنہیں مصطفی پرایسایقین صدیق ہیں بالیقین
زہرچاہے شدیدتھا راحت رسول کارکھاخیال
پریشان ہوئے تودی آقانے تسکین صدیق ہیں بالیقین
راضی ہواﷲ تعالیٰ خوش ہوجائیں رسول بھی
رہی ہے جن کی ترجیح اوّلین صدیق ہیں بالیقین
روپڑے کہ قریب ہے وقت فرقت نبی کا
سمجھ گئے اشارہ ہیں اتنے ذہین صدیق ہیں بالیقین
اﷲ ہی دے گاروزمحشراحسانات کابدلہ
ملاآقاسے جنہیں خراج تحسین صدیق ہیں بالیقین
میلادپرخرچ کرنے والا فرمان ہے جن کا
ہوگاجنت میں میرے قریب ترین صدیق ہیں بالیقین
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?