Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یادوں کے آدرش میں روز اشک جھڑتے ہیں

By: Santosh Gomani

یادوں کے آدرش میں روز اشک جھڑتے ہیں
کبھی یاد کی ھچکی کبھی یہ نین پھڑکتے ہیں

وہ فضائیں دریچے سے چھوکر نکل گئیں
مگر شب کے دیئے اب بھی کیوں بھڑکتے ہیں

جام کے پیالے چھڑک جانے کے بعد یوں
ہم تیری آنکھوں سے پیء کر لڑکھتے ہیں

تجھے بھلانے کے لئے دل پر اختیار نہیں
نہیں تو دکھ میں رہنا کون چاہتے ہیں

سنتوشؔ تم شہ زوری سے ٹوٹ چکے ہو
سانسیں رکنے پر فقط احساس دھڑکتے ہیں

 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore