By: م الف ارشیؔ
تماشہ دیکھنے والوں تماشہ دیکھتے رہنا
تمہیں ہوگا ہمیشہ ہی خسارہ دیکھتے رہنا
جوانی بھی نہیں رہتی اسے بھی ڈھل ہی جانا ہے
بڑھاپے کا بھی تم اپنے اشارہ دیکھتے رہنا
ابھی بھی وقت ہے باقی ذرا تم سوچ لو پھر سے
سفینہ پھر بھی ڈوبے گا کنارہ دیکھتے رہنا
گیا یہ وقت تو باقی بچے گا پھر نہیں کچھ بھی
تباہی کا تم اپنی خود نظارہ دیکھتے رہنا
نہ جانے کون سے لمحے میں تم سب سے بچھڑ جاؤں
بڑی مشکل میں ہوں مجھ کو خدارا دیکھتے رہنا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?