Bazm e Urdu - The urdu poetry app

غزل

By: مرید باقر انصاری

جاتے وقت نشانیاں اپنی لے کے جانا بھول گیا
اتنا جلدی میں تھا کے وہ ہاتھ ملانا بھول گیا

اس کی یہ کم عقلی دیکھو دل اس کی جاگیر جو تھی
دل کا رانجھا دل کو بھی ہے ساتھ لے جانا بھول گیا

جس کی ضد ہوتی تھی میری اک پل آنکھ نا لگنے دے
کیوں ناجانے آجکل ہے وہ مجھے ستانا بھول گیا

سنتے تھے کے شام کو پنچھی لوٹ کے گھر ہی آتے ہیں
پہلا پنچھی دیکھا جو اپنا آشیانہ بھول گیا

اٹھتے بیٹھتے جاگتے سوتے یادیں اس کی تڑپائیں
اس کے بن میں پاگل مجنوں وقت بتانا بھول گیا

باقرؔ اب دن رات مجھے تڑپاتی ہے بس سوچ یہی
کیوں وہ اپنے گھر میں واپس لوٹ کے آنا بھول گیا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore