By: UA
دل کے ہاتھوں مجبور ہوں
آپ کی الفت میں چور ہوں
آپ میرے ہوئے نہ ہوئے
میں آپ کا ضرور ہوں
آپکے سوا کسی سے نہیں مِلتا
بندہ پرور ! میں وہ مغرور ہوں
انا کو خاطر میں نہیں لاتا
میں بندہء عاجز حضور ہوں
آپ کے دیدار کا مسحورکن لمحہ
اسی کے سحر میں محصور ہوں
اپ میرے ہیں جان کر جاناں
میں حد سے زیادہ مسرور ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?