By: طالب حسین ثباؔت
جینے کا تنہا تنہا مزہ اور ہے
پینا یاروں میں دیتا مزہ اور ہے
یوں تو سارے ہی نشّے زبردست ہیں
دیتا ہونٹوں سے پینا مزہ اور ہے
سب محبّت میں جیتے ہیں اور مرتے ہیں
لیکن آوارگی کا مزہ اور ہے
زندگی کے حقائق، فسانے الگ
شعر کہنا بھی رکھتا مزہ اور ہے
عشق سے تو سبھی یاں ہیں واقف مگر
یارو دل کی لگی کا مزہ اور ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?