By: Ahsan Nawaz
زندگی کی جانب لوٹ آنا چاہتا ہوں میں
پھِر سےنئے دوست بنانا چاہتا ہوں میں
بیچ راہ میں جیسے تھم سی گئی ہے زندگی
لوٹ کر واپس اب گھرجاناچاہتاہوں میں
جن کی تلاش میں خود کھو گیا ہوں میں
ایسی منزلوں کواب کھوجاناچاہتاہوں میں
وَسوسوں اور پریشانیوں سے پَرے اب
دوستوں کےسنگ مُسکراناچاہتاہوں میں
ضرورتوں اور مجبوریوں میں گھِرےہوئے
جسم سے اب جان چُھڑاناچاہتاہوں میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?