Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میری کہانی ہے وہ جو بے نتیجہ ختم ہوئی تھی

By: حمزہ محبوب

 وہ کشتی طوفان سے تو نہیں ڈوبی تھی
تیر سکتی تھی ،مگر شہیتروں میں غداری تھی

راستہ آگے دِکھ سکتا تھا ،اگر چراغ جلتے رہتے
شمع ہواؤں نے نہیں ،خود چراغوں نے بجھائی تھی

سفر یہ چل سکتا تھا مزید تمھارے ہم سفر رہ کر
بعد تمھارے زمین کی میرے قدموں سے جدائی تھی

جب بچھڑ چکے ہو تو دِکھلاوا کیا کرنا ،شکوہ ہے یہ
کیوں کل محفل میں ہاتھ ملانے کی رسم نبھائی تھی

اور کہانی پوچھتے ہیں زمانے والے مجھ سے میری
تو سنو!میری کہانی ہے وہ جو بے نتیجہ ختم ہوئی تھی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore