Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وہ ایسے ہجر میں رو رو دہائی دیتی ہے

By: AZHAR

وہ ایسے ہجر میں رو رو دہائی دیتی ہے
خرد جنون کے صدقے دکھائی دیتی ہے

گزر گیا ہے زمانہ مگر تعجب ہے
صدا وہیں ہے جو گزرو سنائی دیتی ہے

خیال و خواب پہ پہرے بٹھا نہیں سکتا
کہ میری سوچ ہی تجھ تک رسائی دیتی ہے

قدم رکیں نہ کبھی مشکلیں تو آتی ہیں
لگن ہو سچی تو منزل سجھائی دیتی ہے

بری نہیں ہے، وہ لگتی ہے، پر بری اظہر
یہ موت حق ہے، الم سے رہائی دیتی ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore